پنجاب میں گووننس نام کی کوئی چیز نہیں ،عام آدمی پس رہا ہے :یوسف رضا گیلانی

پنجاب میں گووننس نام کی کوئی چیز نہیں ،عام آدمی پس رہا ہے :یوسف رضا گیلانی

  

وہاڑی، میلسی (بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر نا ئب صدر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہماری حکومت کی ہی پا لیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ مقامی شادی ہال میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے کنونشن سے سا بق گورنر مخدوم احمد محمود، سا بق ضلعی صدر محمود حیات ٹو چی خان ، شگفتہ چودھری ، محمود اختر گھمن ، افتخارچودھری ایڈووکیٹ ، غلام سرورکھچی ، سید اعجا زشاہ ، احمد سردار، بابا یعقوب لنگاہ نے بھی خطاب کیا، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کے سلسلہ میں جب ہماری حکومت تھی ہماری پا لیسیوں پر تنقید کرنے والے آج خودان پا لیسیوں کو اپنا ئے ہوئے ہیں آج عوام فیصلہ کریں کہ کون درست ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ منشور پر عملدرآمد کیا اور عوام کی خدمت کی لیکن دیگرپارٹیان اپنے منشور سے دور ہٹ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری بھٹونو جوانوں کے قائد ہیں اور نوجوان ہیں با قی لیڈر شپ میں کوئی 65سال کا ہے کوئی 70سال کا ہے مستقبل پیپلز پارٹی اور بلا ول بھٹو زرداری کا ہے انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ، جمہوریت کا حصہ ہو تا ہے اور خاص طور پر پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت جس کی جڑیں تمام صوبوں ، کشمیر اور دنیا کے ہرکونے میں ہیں اختلاف رائے ہوتا معمولی بات ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے تمام تنظیمیں توڑ دی ہیں اب کوئی عہددار زبردستی عوام پر مسلط نہیں کیا جائے گا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تنظیم سا زی میں ورکرز کی مشاورت حاصل کررہے ہیں وہ خود نئی تنظیموں کا انٹرویو کریں گے اور پورے پا کستان میں حلف برداری کی تقاریب میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب کنونشن نے ثابت کردیا کہ وہاڑی والوں میں دم خم ہے پیپلز پارٹی ایک نظریہ اور مشن کانام ہے یہ نظریاتی جماعت ہے جسکو شہداء کے خون سے سینچا گیا ہے ، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق گو رنر مخدوم احمد حمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں ہا ریوں مزدوروں کی جماعت ہے اور جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی اس نے ان طبقات کا تحفظ کیا کون کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی میں دم ختم ہو گیا ایسی سوچ والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں تمام پارٹیاں ختم ہوجا ئیں گی لیکن پیپلز پارٹی قیامت تک قائم رہے گی مخدوم احمد محمود نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی طرح ہماری گردنوں میں سر یا نہیں ہے ہم عوام لوگ ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر آپ کے درمیان موجود ہیں مستقبل بلاول کا ہے عمران خان اپنے آخری اوورز کھیل رہے ہیں یہی حال نوازشریف کا ہے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی صدر اور سابق ایم این اے محمود حیات ٹو چی خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت عظیم لوگوں کے ہا تھ میں ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کبھی مفاد پرستی، سرمایہ داری کی سیاست کی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج کا عظیم الشان ورکرز کنونشن نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں کس حد تک عوام میں ہیں۔سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وہاڑی میں ضلعی ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہا کہ پنجاب میں گورینس نام کی چیز تک نظر نہیں آتی ۔ انصاف تو دور یہاں عام آدمی کرپشن اور بیوروکریسی کے ہاتھوں پس رہا ہے۔گزشتہ دور حکومت میں جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمے کو ترجیح دی گی۔ ملتان سمیت دیگر شہروں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گے۔ مگر آ ج پھر سے جنوبی پنجاب نظر اندازی کا شکار ہو کر پسماندگی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا خواجہ رضوان عالم ،سابق ایم پی اے محمود اختر گھمن ،احسن سردار،سید اعجاز حسین شاہ مبین رسول طور شگفتہ چوہدری ،عبدالقادر شاہین ،خان جہانگیر خان خان عبداللہ خان ،چوہدری محمد بلال ایڈووکیٹ ،چوہدری ممتاز احمد ایڈووکیٹ ،چوہدری عطاء محمد ،شیخ عبدالجبار ،شیخ محمد اشرف جنگی ،پیر عبدالرزاق قریشی ،محمد قاسم ریاض ،ملک محمد عمر فاروق رانا مظہر الحق ،زبیدہ ملک ،شازیہ پروین ،ملک محمد جمیل سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

کراچی صفحہ اول -