روکے جانے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور کارکن ورکرز کنونشن کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے

روکے جانے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور کارکن ورکرز کنونشن کا بائیکاٹ کر ...

  

وہاڑی(بیورو رپوٹ+نما ئندہ خصوصی، نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے ورکرز کنو نشن میں سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کو روکنے کی کوشش پر متعد د رہنما اور سنیٹرز کونشن کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے بتا یا جا تا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی ممبر پنجاب کونسل راؤ ساجد محمود ، تحصیل صدر چودھری نذیر احمد گجر، سٹی صدر راؤ شاہد محمود، صدر پی پی حلقہ236اشفا ق بلوچ اپنے کارکنوں کے ہمراہ کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان کو باز افراد کی جا نب سے روکنے کی کو شش کی جس پر راؤ ساجد محمود اور دیگررہنماؤں نے اپنا احتجاج یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کو ریکارڈ کرایا اورکنونشن کا بائیکاٹ کردیا، مشتعل کارکنوں نے کنونشن ہال کے با ہر زبردست احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی او ر ٹو چی خان سا بق ضلعی صدر کے خلاف نعرے لگا ئے جس کے بعد کارکنوں نے ٹو چی خان مردہ باد موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جس نے شہر کی سڑکوں پر چکر لگائے سابق ممبرپنجاب کونسل راؤ ساجد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک منتظم سازش کے تحت ان کو کنونشن میں آنے سے روکنے کی کوشش کی گئی اور ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا گیا جس کی ہم کبھی اجازت نہیں دے سکتے اگر ہم نے حالات خراب کرنے ہو تے تو ہمارے کارکن زیادہ تعداد میں ہے لیکن ہم قائدین کے احترام میں احتجاج ریکارڈ کراکر با ہر آگئے۔

بائیکاٹ

مزید :

کراچی صفحہ اول -