پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں :عمران خان

پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں :عمران خان

  

کراچی(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، الطاف حسین سیاسی جماعت کا نہیں مافیا کا سربراہ ہے جس نے ’’را‘‘ سے ملکر کراچی کو نقصان پہنچایا، نواز شریف پر جو چارج لگا ہے وہ الطاف حسین سے بڑا چارج لگا ہے جو’’ را‘‘ کے ایجنٹ سے بھی بڑا چارج ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی رہائش گاہ اور ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہاکہ نواز شریف پر الطاف حسین سے بڑا چارج لگا ہے۔ یہ چارج را کے ایجنٹ سے بھی بڑا چارج ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا جس وزیر اعطم کے خلاف چور ہے کہ نعرے لگے ہوں اسے کے اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہتا۔ ہم جلسے کرتے ہیں تو نواز شریف چور کے نعرے لگتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے پیسہ کا استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں پر چوری کے سنگین الزامات ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی 23 سال سے باہر بیٹھ کرپاکستان کے خلاف کام کر رہا ہے اسے پاکستان اور اردو بولنے والوں سے کوئی غرض نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج یوم دفاع ہے اور آج کا دن ملک سے نفرتوں کو ختم کر نے کا دن ہے، الطاف حسین کے نفرت کی سیاست ختم ہو گئی ہے انہوں نے ’’را‘‘ سے ملکر کراچی کو نقصان پہنچایااور کوئی بھی شخص اگر پاکستان کیخلاف زہریلے بیانات دے گا تو پاکستانی قوم یہ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کرے گی ، پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی پاکستانی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بلکہ مافیا کا سربراہ ہے اور میں الطاف حسین کو یہی پیغام دوں گا کہ اس کے دن گئے ۔ عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 6 بار پنجاب پر حکومت کی، لیکن کیوں وہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرنے اور میرٹ پر چلانے میں ناکام رہی، کیا پولیس مسلم لیگ ن کے عسکری ونگ میں تبدیل ہوچکی ہے؟قبل ازیں عمران خان نے ضلع ساؤتھ کے چیئرمین منصور شیخ کی رہائش گاہ پر پرتکلف ناشتہ کیا۔ ناشتے کی تیاری کے لیے ماہر خانساماں کو خصوصی طور پر لاڑکانہ سے بلایا گیا۔

عمران خان

مزید :

کراچی صفحہ اول -