بچوں کو یوم دفاع بارے بتایا اساتذہ کا فرض ہے،محمد علی قریشی

بچوں کو یوم دفاع بارے بتایا اساتذہ کا فرض ہے،محمد علی قریشی

  

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)بچے اس ملک کا مستقبل ہیں جنہیں اپنے ملک کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والوں کے بارے میں آگاہ کرنا اساتذہ اور بڑوں کا فرض ہے۔سکولوں میں دفاع پاکستان کی تقریبات کا انعقاد کرنا وقت کی ضرورت ہے جس سے طلباء میں ملک کی محب کا جذبہ بیدار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار برائٹ ہال پبلک سکول حسن ابدال میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی قریشی قانونی مشیر سکول ہذا اور دیگر مقررین نے کیا۔ اس موقع پر بچوں نے خوبصورت انداز میں ملی نغمے پیش کیے جبکہ ان کے درمیان تقاریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔یوم دفاع کے حوالے سے سکول کے بچوں نے خصوصی ماڈل تیار کیے تھے جن کی نمائش بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس ملک کے ہیرو جنہوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1965ء میں پاکستان کی افواج اور پوری قوم نے مل کر جس جذبے کے ساتھ دشمن کے عزائم خاک میں ملائے تھے وہ پوری دنیا کے لیے حیران کن تھا اور جس پر آج تک پوری قوم فخر کر تی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -