آپریشن ضرب عضب کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں :علامہ ساجد نقوی

آپریشن ضرب عضب کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں :علامہ ساجد نقوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قا ئد ملت جعفر یہ پا کستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دفاع پا کستان کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان کی سلا متی اور خود مختاری کے دفاع کے لئے پاک فوج نے ماضی میں جو کار نامے انجام دیئے ہیں وہ ہمیں اس بات کی طرف متوجہ کر تے ہیں کہ ہم ملکی سلا متی اور دفاع کے لئے کسی قر بانی سے در یغ نہ کر یں لیکن ہماری توجہ اس نکتے کی طرف بھی مرکوز رہنی چائیے کہ اگر پاک فوج اپنی پیشہ وارنہ صلا حیتوں تک محدود رہے تو وہ بہتر ین انداز میں پا کستان کا دفاع اور ملکی سلا متی کا تحفظ کر سکتی ہے ایک طرف سر حدوں پراز لی دشمن جا رحیت دکھا رہا ہے تو دوسری طرف ملک کہ اندر ملک دشمن سفاک دہشت گرد ،ٹار گٹ کلر اور بد امنی پھیلانے والے عنا صر سر گرم عمل ہیں ضرب عضب آپر یشن کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے مثبت اثرات ظا ہر ہوئے ہیں اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد بھی ملکی مفاد میں ہے ان حالات میں حکمرانوں اور ملکی دفاع و سلا متی کے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں مو جود بحرانوں کے خاتمے کے لئے اپنا کر دار ادا کر یں ملکی سلا متی قومی یکجہتی کو مقدم خیال کر تے ہوئے سر حدوں کے دفاع کو باہم متحد ہوکر یقینی بنا یا جائے عوام کو امن و سکون کی فرا ہمی انکے مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے علامہ سا جد نقوی نے دفاع پا کستان کی جنگ میں شہید ہو نے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت اور غا زیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے پا کستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کر یں اور ہر قسم کہ فر قہ وارنہ ،مسلکی،فروعی ،لسانی ،گر وہی اور زاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اسلام اور پا کستان کو اپنی پہلی تر جیح قرار دے کر خدمت کا عہد کریں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -