ڈاکٹر عبد الوہاب کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

ڈاکٹر عبد الوہاب کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کے سابق ڈین و ڈائریکٹر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عبد الوہاب کے انتقا ل پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،آج ڈاکٹر عبد الوباب کے انتقال سے درس و تدریس کا ایک شاندار باب بند ہو گیا ہے ان کے خلاء کو کبھی بھی پُر نہیں کیا جاسکے گا ، مرحوم نے ہمیشہ سے تعلم کے فروغ کے لئے انتھک محنت کی ۔گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ واضح رہے کہ مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -