مصطفی کمال کا ڈاکٹرعبدالوہاب کے انتقال پر اظہا ر تعزیت

مصطفی کمال کا ڈاکٹرعبدالوہاب کے انتقال پر اظہا ر تعزیت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے آئی بی اے کے سابق چانسلر اور جناح یونیوسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر عبد الوہاب کی طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، اپنے بیان میں سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالوہاب نے تعلیم کے شعبے میں قابل ذکر خدمات سر انجام دیں ، آئی بی اے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے انتقال سے تعلیمی میدان میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے ، سید مصطفی کمال نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے دراجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -