چکوال،ماحول کو نقصان پہنچانے پرتین کریشرسٹون مشین سیل

چکوال،ماحول کو نقصان پہنچانے پرتین کریشرسٹون مشین سیل

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)طالب حسین ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چکوا ل کا اچانک چھاپہ ، ماحول کو نقصان پہنچانے اورحفاظتی انتظامات کی عدم دستیابی پر کلرکہار میں تین کریشر سٹون مشین کو سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج طالب حسین ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چکوا ل نے ہمراہ محکمہ ماحولیات ، محکمہ لیبراور پولیس کے ساتھ مل کر ماحول کو خراب کرنے اور حفاظتی انتظامات کی عدم دستیابی و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے تین کریشر سٹون مشین میسرز R.B سٹون کریشر ز موضع بوچھال کلاں تحصیل کلرکہار ، ہادی لائم سٹون اینڈ کریشر مشین منی موڑ چوآروڈ کلرکہار اور میسرز شبیر سٹون کریشرز چوآسیدن شاہ روڈ کلرکہار کو پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ء زیر دفعہ 164 کا استعمال کرتے ہوئے سیل کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ مندرجہ بالا کریشر مشینیں اس سے قبل محکمہ ماحولیات نے سیل کی تھیں جو کہ بعد میں سٹے آرڈر پر چل رہی تھیں۔ جبکہ سٹے آرڈر مورخہ 05-09-2016کو ختم ہوگیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -