عدالت کا اسلحہ،منشیات،پولیس سے مذاحمت کے مقدمہ کاچالان 20ستمبر تک جمع کرانیکا حکم

عدالت کا اسلحہ،منشیات،پولیس سے مذاحمت کے مقدمہ کاچالان 20ستمبر تک جمع ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے پولیس مزاحمت ، منشیات کا کارروبار کرنے اور اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ کا چالان 20ستمبر تک جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ ایک فرار ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے احکامات دیئے کہ آئندہ تاریخ پیشی پر ملزم کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صدر اٹک میں درج مقدمہ میں ملوث ملزمان طالب حسین وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ مقدمہ کا چالان ابھی تک پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے پولیس کو 20ستمبر تک مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پیشی پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے، پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ مقدمہ میں ایک ملزم سدا بہار گرفتار نہیں ہوا اس کے متعلق کچھ معلوم نہلہیں کہ وہ کہاں ہے ، عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، ملزمان پر الزام ہے کہ ان کو پولیس نے گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کی، کارسرکار میں مداخلت کی اور امن وامان کی صورت حال کو خراب کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -