لکی سیمنٹ کیلئے انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ برائے 2016
کراچی (اکنامک رپورٹر) ملک کی معروف سیمنٹ بنانے والی کمپنی لکی سیمنٹ نے سال 2016کیلئے 13واں انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ "شہروں کو ماحول دوست "بنانے کے موضوع پر قومی ادارہٗ برائے صحت اور ماحول کی جانب سے منعقد کی گئی کانفرنس میں دیا گیا۔ کانفرنس میں صوبائی وزراء، سیکریٹری ماحول، ڈی جی سیپا، اقوامِ متحدہ کے نمائندوں اور دیگر ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ ایوارڈ ہر سال مختلف کمپنیوں کو ماحول اقدامات ، ملک کی اقتصادی ترقی اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچائے بغیر پاکستان کی سماجی اور اقتصای ترقی میں کردار ادا کرنے والی کمپنیوں کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔اس مو قع پر لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین گنی نے کہا کہ" ماحولیاتی تحفظ لکی سیمنٹ کی اولین ترجیح ہے اور اسی وجہ سے ہم نے اپنے آپریشنز کو ماحول دوست بنانے میں بہت محنت کی ہے" ۔واضع رہے کہ لکی سیمنٹ نے انوائرمنٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ISO4001، کوالٹی مینجمنٹ کے نظام کیلئے ISO9001 اور آکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی کیلئے 18001سرٹیفیکیٹ حاصل کررکھے ہیں۔