جامعہ کراچی میں کل موٹاپے کے موضوع پر سیمینار ہوگا

جامعہ کراچی میں کل موٹاپے کے موضوع پر سیمینار ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ’’موٹاپے کے خلاف کوشش اور ویب پورٹل‘‘ کے موضوع پر ایک لیکچر پی سی ایم ڈی سیمیار روم میں بدھ کو (7 ستمبر بوقت3 بجے) منعقد ہوگا۔ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر سرجری انچارج لرننگ ڈاکٹرمسعود جاوید متعلقہ موضوع پر خطاب کریں گی، جس میں اساتذہ، صحت کے ماہرین، طلبہ و طالبات، محققین، این جی اوز کے نمائندگان اور عام شہری شرکت کرینگے۔لیکچر کا انعقاد پی سی ایم ڈی جامعہ کراچی اور ورچؤل ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -