پی اینڈ جی پاکستان نے کامیابی کے25 سال مکمل کرلیے

پی اینڈ جی پاکستان نے کامیابی کے25 سال مکمل کرلیے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز (FMGC) کمپنیوں میں اولین پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں کامیابی سے اپنے 25 سال مکمل کرلئے ہیں۔سال 1991 ء میں ہیڈ اینڈ شولڈر شیمپو کی پہلی شپمنٹ کے بعد ، پی اینڈ جی نے معاشرے ، صنعت اور انسانی وسائل میں مسلسل پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستانی صارفین کا اعتماد جیت لیا ہے۔پی اینڈ جی پاکستان کے نائب صدر، سمیع احمد نے اس سنگ میل کے عبور کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’پاکستان میں کامیابی کے 25 سال مکمل کر نا واقعی ایک تاریخی موقع ہے اور پی اینڈ جی پاکستان کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ ان برسوں میں ہم پاکستانی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے مقصد میں ثابت قدم اور کامیاب رہے ہیں۔ہم نے اپنے کچھ عالمی برانڈز یہاں متعارف کرائے ہیں جیسے کہ پیمپرز، آلویز، سیف گارڈ، ہیڈ اینڈ شولڈرز اور پینٹین جو ہمارے صارفین کی روز مرہ زندگیوں کا حصہ بن چکے ہیں، اور اسی لئے اپنے اپنے زمروں میں یہ گھریلو استعمال کی اشیاء میں سر فہرست ہیں۔اپنی ترقی کے ذریعے، ہم نے ملک میں سرمایہ کاری کی، فیکٹریاں لگائیں اور سپلائی کی مستحکم بنیاد ڈالی۔ہم اپنے پروگراموں جیسے کہ پی اینڈ جی چلڈرنز سیف ڈرنکنگ واٹر، پیمپرز ہاسپٹل ایجوکیشن پروگرام اور موبائل کلینک پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا :’’ پاکستان پی اینڈ جی کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ بڑی، بڑھتی ہوئی آبادی، شہری زندگی، نوجوان آبادی اور خوردہ فروشی کے لئے بہترین منظر نامے کے ساتھ یہ ملک صارفین کی تعداد بڑھنے کے وسیع امکانات فراہم کرتا ہے۔ہم پاکستان میں آئندہ ترقی کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور آنے والے برسوں میں یہاں مزید کئی سنگِ میل عبور کریں گے۔‘‘مذکورہ 25 برسوں میں پی اینڈ جی نے اپنے اعلیٰ معیاری برانڈز کے ذریعے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بامعنی طریقے سے بہتر بنایا۔ کمپنی کی مصنوعات اس اہم سرمایہ کاری کا نتیجہ ہیں جو کمپنی نے صارفین کی زندگیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان کی ضروریات اور خواہشات کو سمجھنے کے بعد کی ہے۔پاکستان میں ہماری یعنی اس ملٹی نیشنل کمپنی کی کامیابی کی یہ کہانی اکثر بیان کی جاتی ہے،اگرہم گذرے وقت پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ کمپنی نے اپنی سرمایہ کاری کا ایک حصہ حب ، بلوچستان میں 1994 ء میں اپنا پہلا پلانٹ قائم کرنے پر لگایا۔ اس پلانٹ میں اینٹی بیکٹیریل صابن تیار ہوتا ہے۔ اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھاتے ہوئے کمپنی نے دسمبر 2010 ء میں پورٹ قاسم میں ایک جدید لانڈری ڈٹرجنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا، اور ایریل کی پیداوار کا آغاز کردیا، پی اینڈ جی کا یہ ڈٹر جنٹ صارفین میں انتہائی کامیاب اور مقبول ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -