انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے :مظفر سید ایڈووکیٹ

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے :مظفر سید ایڈووکیٹ

  

پشاور( پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے سکوک بانڈز پر ٹیکس استثنیٰ کے اعلان اور اس مقصد کیلئے 2001ء ؁ کے انکم ٹیکس آرڈی نینس میں ترمیم کے وفاقی حکومتی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں سود سے پاک اسلامی مالیاتی نظام کی حوصلہ افزائی کے علاوہ سکوک مالیاتی و بینکاری نظام پر بھی ٹیکس ختم ہو جائے گاایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ہماری اتحادی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی بھی ٹھوس اقدام اور فیصلے کاہمیشہ نہ صرف خیرمقدم کرے گی بلکہ اسکے موثر و نتیجہ خیز ہونے کیلئے پورا تعاون بھی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ سود ی کاروبار اور بینکاری کی حوصلہ شکنی پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہونے کے ساتھ ساتھ انکے پارٹی منشور کا جزو بھی ہے اور اس ضمن میں ہم نے ملک گیر مہم بھی شروع کی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق کا یہ اقدام دیر آید درست آید کے مصداق قدرے تاخیری مگر ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے برطانیہ، سنگاپور، کینیڈا، لکسمبرگ اور دیگر کئی یورپی ممالک میں ربافری بینکاری رائج ہونے کے علاوہ سکوک پر پہلے ہی رعایت ہے اب ٹیکس قوانین میں ترمیم کی بدولت سکوک کو بھی ٹیکس میں استثنیٰ مل جائے گا اور سکوک لاگت کے حوالے سے اپنے مغربی حریف ٹی ایف سی کے برابر آجائے گا صوبائی وزیر خزانہ نے وفاق کو سکوک پر ٹیکس میں چھوٹ اورربا فری بینکاری سمیت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے اقدامات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -