جرائم پیشہ افراد سے روابط میں ڈی ایس پی اورہیڈ کانسٹیبل معطل

جرائم پیشہ افراد سے روابط میں ڈی ایس پی اورہیڈ کانسٹیبل معطل

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواناصرخان درانی نے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایک ڈی ایس پی اور ایک ھیڈکانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کوڈی ایس پی سی ٹی ڈی لکی مروت محمد سبحان اور ہیڈ کانسٹیبل محمد صادق کے خلاف مشہور کریمنل کینگ نصیبوکے ساتھ روابط اور اقرباپروری کی مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ آئی جی پی نے جب ان شکایات کو متعلقہ سینئر پولیس افسران کے ذریعے چیک کیا تو انھوں نے اپنی انکوائری رپورٹ میں ان الزامات کی تصدیق کی اور اپنی رپورٹ میں آئی جی پی کو دونوں کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی۔ آئی جی پی نے متعلقہ سینئر پولیس افسران کی رپورٹ کی روشنی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی محمدسبحان اور ھیڈ کانسٹیبل محمد صادق کو فوری طور پر معطل کردیا اور اُن کے خلاف ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی پی اُو کرک کی سربراہی میں مزید محکمانہ کاروائی کاآرڈر جاری کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -