صوابی ،یوم دفاع پر پاک فوج کے افسروں کی کرنل شیر کے مزار پر حاضری

صوابی ،یوم دفاع پر پاک فوج کے افسروں کی کرنل شیر کے مزار پر حاضری

  

صوابی( بیورورپورٹ)51واں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منگل کی صبح شہید کارگل کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر)کے مزار پر پاک فوج کے آفسران اور جوانوں نے حاضری دی پاک آرمی کے بریگیڈئیر عبدالسمیع اور میجر وقار و دیگر آفسران نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال خان کے علاوہ دیگر سرکاری حکام ، فوجی اہلکار، شہید کرنل شیر کے بھائی انور شیر اور سکندر شیر و عمائدین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں قر آن خوانی کے علاوہ ملک کی سلامتی اور تمام شہداء کے لئے خصوصی دُعا کی گئی شرکاء نے شہید کیپٹن کرنل شیر کی بہادری اور شجاعت کوزبردست خراج عقیدت پیش کی یاد رہے کہ کرنل شیر خان نشان حیدر پانچ جولائی 1999 کو کارگل کے مقام پر بھارتی فوج کے ساتھ دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش چکے تھے انہوں نے کئی بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا تھا ان کی اس شجاعت ،دلیری اور بہادری کا اعتراف خود بھارتی فوج اور میڈیا نے بھی کیا تھا #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -