حسین احمد خٹک ضلع کونسل نوشہرہ کے مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ترجمان مقرر

حسین احمد خٹک ضلع کونسل نوشہرہ کے مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ترجمان مقرر

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم نے ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک کی ہدایات پر ممبر ضلع کونسل جلوزئی حسین احمد خٹک کو ضلع کونسل نوشہرہ کی مانٹرنگ کمیٹیوں کافوکل پرسن(کوارڈینٹر) مقررکردیا۔تمام مانٹرینگ کمیٹیوں کے چیرمین حسین احمد خٹک کو رپورٹ کریں گے جبکہ تمام مانٹرینگ کمیٹیوں کے چیرمینوں کے اجلاسوں کی صدارت بھی حسین احمد خٹک کریں گے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخا رعالم نے ضلع بھر میں مانٹرنگ کمیٹیوں کی نگرانی کے لیے ممبر ضلع کونسل حسین احمد خٹک کو فوکل پرسن (کوارڈینٹر) ضلع نوشہرہ مقرر کردیا۔ حسین احمد خٹک ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک کو مانٹرنگ کمیٹیوں کے اجلاس میں ہونے والے تمام امور سے اگاہ کریں گے۔اور تمام مانٹرنگ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور ضلع بھر کے سرکاری محکموں کی کارکردگی کاجائز لیں گے ۔ اور تمام ضلعی ڈیوال محکموں کی کارکردگی کی جائز ہ رپوٹ ضلع ناظم اور ضلع کونسل کو پیش کریں گے۔ ضلع کونسل نوشہرہ میں حسین احمد خٹک کے لیے دفتر بھی مقرر کردیا۔ جہاں پر تمام ضلع ممبران مانٹرنگ کمیٹیوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -