سید محمد فر الثقلین ناظم نظامت انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخوا کا سنٹرل جیل پشاور کادورہ

سید محمد فر الثقلین ناظم نظامت انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخوا کا سنٹرل جیل ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر )سید محمد فر الثقلین ناظم نظامت انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخوا کا سنٹرل جیل پشاور کادورہ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انسانی حقوق کا سنٹرل جیل پشاور بہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اکبرعلی و ڈپٹی ڈائریکٹر ملک مقصود علی تھے سنٹرل جیل پشاور کے سپرنٹنڈنٹ مسعود الرحمن نے جیل سے متعلق مکمل بریفنگ دی اور کہا جیل میں گنجاش سے زیادہ قید ی ہونے کی وجہ سے بعض اوقات مسائل پیداہوتے ہیں جسکے ازالے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا نے جیل توسعی منصوبہ شروع کیاہے جو جلد پایہ تکیمل تک پہنچ جائیگا بعد میں ناظم نظامت انسانی حقوق نے جیل کی مختلف بیرکوں کا جیل حکام کے ہمراہ دورہ کیا اور قیدیوں سے اْنکے مسائل دریافت کیے قیدیوں نے جگہ کی تنگی اور بیت الخلا کی ناکافی سہولیات کی شکایت کی جسے جیل حکام نے بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ناظم نظامت انسانی حقوق سید محمد فر الثقلین نے جیل میں موجود بچوں کے بیرک کا دورہ کیاجہاں پر قید بچوں سے خوراک ، صحت وعدالت بروقت لیجانے وغیرہ کے متعلق امور دریافت کیے ناظم نظامت انسانی نے بچوں کی شکایات سنی جس پر جیل حکام نے فوری عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ناظم نظامت انسانی حقوق نے جیل میں واقع ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجودادویات ،صفائی وغیرہ کا جائزلیابعد میں ناظم نظامت نے جیل میں موجودکچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو معیاری اور صحت افزا خوراک مہیاکرنے سے متعلق جیل حکام کو ہدایات دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -