پشاور ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،سینکڑوں گرفتار

پشاور ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،سینکڑوں گرفتار

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اگست مہینے میں منشیات کی روک تھام اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کیلئے اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کیمپین کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات( چرس، افیون،ہیرؤن اور شراب )برآمد کرکے سینکڑوں منشیات فروشوں اور عادی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کئے گئے۔۔ تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ اگست کے مہینے کے دوران ضلع بھر کے پولیس نے سٹی، کینٹ اوررورل سر کلز میں معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے منشیات فروشوں ،سمگلروں اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کیمپئن میں ان کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے اور ناکہ بندیاں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات(206 کلو گرام چرس،3 کلو افیون،1 کلو ہیرؤن،40 لیٹر اور 302 بوتل شراب ) برآمد کرکے 267 منشیات فروشوں، سمگلروں کو جبکہ عادی جرائم پیشہ15 ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کر چکے ہیں ۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -