چارسدہ ، آل کالجز کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی انتخابات مکمل

چارسدہ ، آل کالجز کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی انتخابات مکمل

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) آل کالجز کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی انتخابات مکمل ۔ حاجی عرفان اللہ مسلسل دوسری بار صدر جبکہ میر عالم خان جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں آل کالجز کلر ک ایسوسی ایشن کے انتخابات پرنسپل پروفیسر عبدالجبار کے زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ نتائج کے مطابق حاجی عرفان اللہ صدر ، میر عالم خان جنرل سیکرٹری ، خالد گل نائب صدر اورفلک نیاز پریس سیکرٹری منتخب کئے گئے ۔ انتخابات کے بعد خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالجبار نے نئے کابینہ کو مبارک باد کی اور کہا کہ کلرک برادری ہر ادارے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اُنہوں نے نئی کابینہ کو ہر تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر عرفان اللہ نے تمام کلرک برادری کا شکریہ ادا کیا اور اپنے برادری کو یقین دلایا کہ وہ کلرک برادری کی یکجہتی ، ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -