سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ویڈیو پر پاک افغان بارڈر طورخم میں این ایل سی کے اہلکار معطل

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ویڈیو پر پاک افغان بارڈر طورخم میں این ایل سی ...

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) سو شل میڈ یا پر دھوم مچانے والے ویڈ یو پر پاک افغان بارڈر طورخم میں این ایل سی نے چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا ،ویڈ یو میں ایک افغان شہری سکینرز سے گزرا تھا،جر م کسی اور نے کیا سز اانکو دی گئی،معطل اہلکاروں کا موقف گزشتہ روز سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو نے دھوم مچا دی جب طورخم میں ایک افغان شہری سکینرز سے اور اس ویڈ یو کو سو شل میڈ یا پر شیئر کیا جبکہ سو شل میڈ یا کے بعد زیادہ تر الیکٹرانک میڈیا نے بھی نشر کیا جس پر طورخم این ایل سی کے اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے چھ اہلکاروں کو رضوان،طاہر،مشرف آپریٹروقاصاور سپر وائیزر وقاص کو معطل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں معطل اہلکاروں نے لنڈیکوتل پریس کلب میں میڈیا کو بتا یا کہ انہوں نے کو ئی جرم نہیں کیا اور نہ انہوں نے ویڈیوشیئر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ویڈیو ایف سی کے ایک کیپٹن نے شیئر کیا گیا تھا اور سزا انکو دی گئی انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک پر سکینرز سے گز رے ہو ئے شخص کو افغانی ظاہر کیا گیا تھا جبکہ یہ شخص پاکستانی شہری تھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -