صوابی ،کرنل شیر کیڈٹ کے متاثرہ طلباء ہسپتالوں سے فارغ

صوابی ،کرنل شیر کیڈٹ کے متاثرہ طلباء ہسپتالوں سے فارغ

  

صوابی( بیورورپورٹ) کرنل شیر خان کیڈٹ کالج اسماعیلہ ضلع صوابی نے فوڈ پوائزننگ کے شکار طلباء کو ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جب کہ صرف بیس تک طلباء مردان اور پشاور کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہے جس کو بھی بہت جلد فارغ کر دیا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی مطیع اللہ خان ہمارے نمائندے کو بتایا کہ گذشتہ شام کو کرنل شیر خان کیڈٹ کالج کو پڑھائی کے لئے بند کر دیا گیا ہے جو کہ چھ ستمبر سے آٹھارہ ستمبر تک بند رہے گا انہوں نے کہا کہ کینٹین سے حاصل کی جانے والی خوراک اور پانی کو تجزیے کے لئے متعلقہ لیبارٹری بھیج دی گئی ہے جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور بہت جلد اس کی رپورٹ سامنے آجائے گی۔ کیڈٹ کالج انتظامیہ نے پیر کی شام کالج کو بند کر نے کاا علان کیا جس پر طلباء اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -