پشاور ،بدنام زمانہ رہزن ،ڈکیت اور چور گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

پشاور ،بدنام زمانہ رہزن ،ڈکیت اور چور گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے مشہور بدنام زمانہ راہزن ،ڈکیت ،موبا ئل سنیچر اور چور گروہ کو سر غنہ چھو ٹا ڈان سمیت گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ نقد رقم ،غیر ملکی کرنسی ،مو بائل فونز ،کا رڈز،مو ٹر سائکلیں ،اسلحہ اور کارتوس بر آمد کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مدعی فاروق ولد گل اکبر سکنہ دیر کالو نی نے رپورٹ درج کی کہ میں سرافہ بازار سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں سائینس کالج روڈ ڈاگ کے ساتھ 5کسان 2مو ٹر سائیکل سواروں نے مجھے روک کر اسلحہ کی نو ک پر 35ہزارروپے ،ڈالر200 ،ایک مو بائل NOKIA،شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔افسران با لا نے واقع کا نو ٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی گل نواز خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان کی زیر قیادت،SHOتھانہ یکہ تو ت اعجا ز اللہ، انچارج تو حید آباد مختیار خان اوروزیر با غ چو کی انجارج شہزاد خان پرمشتمل ٹیم نے بر وقت کا روائی کر تے ہوئے مشہور بدنام زمانہ راہزن ،ڈکیت ،مو ٹر سائیکل اور موبا ئل سنیچر گروہ کے سر غنہ فاروق عر فہ چھو ٹا ڈان ولد خان عالم سکنہ لختی غاڑہ سمیت دیگر ساتھی زبیح اللہ ولد عبدالستار سکنہ افغا نستان ،صدیق ولد زر بادشاہ، مراد ولد یو سف اور عامر عرف عمر ولد مسافر ساکنان وزیر باغ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسرو قہ 35ہزار روپے ،200ڈالر ،شنا ختی کارڈ ،جیو نیو ز کارڈ،10عدد موبائل ،دو مو ٹر سائیکل ،4پستول اور 36کار توس بر آمد کر کے سرسری انٹا رو گیشن میں ملزمان نے تھا نہ ہشتنگری ،کابلی ،شاہ قبو ل ،بھانہ ماڑی اور پشاور کے دیگر کئی علاقو ں میں کا فی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ دوسری کار وائی میں مدعی نعمان نعیم ولد محمد نعیم سکنہ مشتاق آباد نے یکم ستمبر کو یکہ تو ت پولیس کو رپورٹ کر واتے ہوئے بتایا کہ میں کو ہا ٹی چو ک قربا نی کے لئے جانور خرید نے آیا اور مو ٹر سائکل کھڑی کر کے گیا جب تھوڑی دیر بعد آیا تو مو ٹر سائیکل نامعلوم چو روں نے چور ی کر کے لے گئے تھے SHOیکہ تو ت نے کاروائی کر تے ہوئے مسروقہ مو ٹر سائیکل 70ccبر آمد کیا۔جبکہ تیسری کو ر وائی میں سردار خان ولد لعل گل سکنہ شیخ آباد نمبر 3نے مو ر خہ 5ستمبر 2016کو یو ں رپورٹ کی کہ میں ر حمان بابا قبرستان روڈ پر جا رہا تھا کہ اس دوران 3مو ٹر سائیکل سو ار آکر مجھ سے بزور مو با ئیل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے بر وقت کار وائی کر تے ہوئے دو مو بایل سنیچر ز سلیم ولد سید ولی سکنہ مسلم آباد کاکشال ،سلمان ولد جہانزیب سکنہ لالی با غ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ موبائیل بر آمد کیا۔یاد رہے کہ یہ مو با ئیل سنیچر ز گروہ لو گو ں سے مو بائیل فونز چھین کر کباڑی بازار میں واقع دوکان داروں پر فروخت کر کے اور وہ ان موبا ئیل فونز کی IMEIنمبرات تبدیل کر کے آگے بیچ دیتے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -