پشاور ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل ،دوسرا زخمی ،پشت خرہ میں بیٹیوں نے باپ کو مار ڈالا

پشاور ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل ،دوسرا زخمی ،پشت خرہ میں ...

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقوں یکہ توت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک بھائی زخمی دوسرا جاں بحق جبکہ پشت خرہ بالا میں دو بھائیوں نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیاواقعات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ آغہ میر جانی شاہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے اسد اللہ قریشی نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی عارف اللہ قریشی کے ہمراہ اپنی دکان واقع وزیر باغ میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے ان پر اندھا دھندفائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں عارف اللہ قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے مجروح اسد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے دریں اثناء تھانہ سربند کے علاقے پشت خرہ بالا میں ملزمان عاقل خان اور اسکے بھائی جلال خان کو بری صحبت اختیار کرنے پر اس کے والد نے دونوں کو ڈانٹ پلائی اور برے کاموں سے منع ہونے کی نصیحت کی جس پر دونوں بھائیوں نے طیش میں آکر اپنے والد حاجی رسول خان پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -