عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر پی اے خیبر سے جواب طلب

عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر پی اے خیبر سے جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر پولیٹکل ایجنٹ خیبرایجنسی کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز امین الرحمان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرخاصہ دارفورس کے صوبیدار یاسین کی کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گذار خاصہ دارفورس میں بطورصوبیدار تعینات ہے اورملازمت کے قوانین کی رو سے اس کی ریٹائرمنٹ 55سال کی عمرمکمل ہونے پر ہوگی تاہم درخواست گذار کو ریٹائرمنٹ کی عمر سے قبل 30جون2015ء کو ریٹائرکردیاجس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکی اورفاضل بنچ نے 29مارچ2016ء کو رٹ منظورکرکے درخواست گذارکی بحالی کے احکامات جاری کئے اس کے باوجود عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے لہذا درخواست گذار کوملازمت پربحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد پی اے خیبرکونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -