جانثار سپوتوں نے اپنے سے بڑی عسکری طاقت کے غرور کو مٹی میں ملا کر تاریخ رقم کی ہے

جانثار سپوتوں نے اپنے سے بڑی عسکری طاقت کے غرور کو مٹی میں ملا کر تاریخ رقم ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہکار عزیز نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کا دشمن ملک بھارت کے خلاف 6ستمبر 1965کے جذبہ حریت کی لازوال داستانیں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ۔ جذبہ ایمانی سے سرشار افواج پاکستان کے جانثار سپوتوں نے اپنے سے بڑی عسکری طاقت کے غرور کو مٹی میں ملا کر تاریخ رقم کی ہے ۔ 6ستمبر وطن عزیز سے تجدید وفاکا دِن ہے ۔آج حریت پسندوں کی وطن پر جان لٹانے کا جذبہ دلوں کو گرماتا ہے ۔وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تعمیرملت سکول بہلولہ میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے کرنل ریٹائرڈ انعام اللہ خان ، اسلامی جمعیت طلبہ کے ضلعی ناظم صدام حسین ، ناظم احباب شاہ حسین اورپروگرام انچارج نسیم اللہ شاہین نے بھی خطاب کیا۔ یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں طلباء ، عمائدین علاقہ ، شہدائے اے پی ایس اور باچا خان یونیورسٹی کے لواحقین کے علاوہ شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں طلباء نے یوم دفاع کے حوالے سے ملی نغمے، تقریریں اور حاکے پیش کئے جبکہ سکول کے طلباء نے 150فٹ قومی جھنڈے کے ساتھ مارچ پاسٹ کرکے شرکاء سے بھرپور داد تحسین حاصل کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہکار عزیز ، کرنل ریٹائرڈ انعام اللہ اور دیگر مقررین نے 6ستمبر 1965کے شہداء کو شاندار الفاظ میں حراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یوم دفاع پاکستان فحرو وقار کی قومی علامت ہے ۔ آج پوری قوم 6ستمبر 1965کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کی حفاظت کی اور بزدل دشمن کے عزائم کو خاک میں ملائے ۔ مقررین نے کہا کہ 51سال پہلے آج کے دِن جذبہ ایمانی سے سرشار افواج پاکستان کے جانثار سپوتوں نے اپنے سے بڑی عسکری طاقت کے غرور کو خاک میں ملا کر دنیا کو حیران کیا۔ بھارتی جرنیلوں کو ا پنی عددی طاقت اور جنگی سازو سامان پر اتنا غرور تھا کہ اُنہوں نے لاہور میں لنچ کھانے کا اعلان بھی کیا مگر پاکستانی فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کے توسیع پسندانہ عزائم کو خاک میں ملا کر دنیا کی عسکری تاریخ میں ایک مثال قائم کی ۔ مقررین نے کہا کہ آج 6ستمبر کو یوم دفاع کے تاریخی دِن ہر پاکستانی کو عزم کر نا ہوگا کہ استحکام پاکستان اور عالمی دنیا میں کھوئے ہوئے وقار کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گااور وطن عزیز کو میلی نظروں سے دیکھنے والے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -