جندول میں تحصیل ثمر باغ کی تین ویلج کونسلوں کا بجٹ پیش

جندول میں تحصیل ثمر باغ کی تین ویلج کونسلوں کا بجٹ پیش

  

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمر باغ کے تین ویلیج کونسلوں نے سال2016-17کیلئے ترقیاتی بجٹ پیش کر دیا اس سلسلہ میں پہلا بجٹ اجلاس ویلیج کونسل بالودہ یونین کونسل درنگال میں نائب ناظم ظاہر شاہ کی سربراہی میں ہوا اجلاس کے دوران ناظم سید حدایت الحق دس لاکھ پچاس ہزار روپے کا بجٹ پیش کیااور بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے علاقائی مسائل کے مناسبت سے پاس شدہ بجٹ انتہائی کم قرار دیا انہوں نے بی ایچ یو ہسپتال درنگال میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ کی غیر موجودگی اور درنگال پل پر کا کی بندش پر سوالات اٹھائیں اور حکومت سے علاقہ کے ترقیاتی کام جلد از جلد حل کرانے کا مطالبہ کیا اجلاس میں موجود کونسلران نے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دیدی دوسرا بجٹ اجلاس رحیم آباد ویلیج کونسل میں وائس چیئر مین خان بہادر لالا کی سربراہی میں ہوا جس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے بھی بجٹ کو کم قرار دیا اور کہا کہ علاقہ میں بجلی پانی کوچہ جات صحت تعلیم جیسے سنگین مسائل ہین جن کو بارہ لاکھ کی بجٹ سے حل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہیں رحیم آباد کے کونسلران نے بھی بجٹ پر بحث مباحثہ کیا اور آخر کار اس کو پاس کرنے کی منظوری دیدی،تیسرا بجٹ اجلاس شینہ ویلیج کونسل میں زیر صدارت نائب چیئر مین خوشید الحق ہوا جس میں چیئر مین وحید اللہ مشوانی نے بارہ لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا اور کونسلران نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ مذکورہ بجٹ کی رقم بہت کم ہے اس لئے باہمی مشاورت سے تمام بجٹ کسی بہت ہی اہم مسئلہ پر خرچ کرنے کی منظوری دیدی اور کونسلران نے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دیدی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -