نیب زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ڈی جی شہزاد سلیم

نیب زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ڈی جی شہزاد سلیم

  

پشاور( پاکستا نیوز) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواہ میں تقسیم چیک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم نے جنرل پوسٹ آفس ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل رشیداللہ خان کنڈی کو34لاکھ24ہزار500روپے کاچیک دیدیا۔ مذکورہ خردبردکی گئی رقم پوسٹل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ریکورکی گئی تھی۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروسلیم شہزادنے کہاکہ قومی احتساب بیورواپنے فرائض میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی۔انہوں نے کہاکہ بدعنوان عناصرکیخلاف قومی احتساب بیورواپنی زیروٹالیرنس پالیسی پرکامیابی سے عمل پیراہے اورقوم اورقومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم وصول کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلاجائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -