این ٹی ایس کوالیفائیڈ کرنیوالے 350 امیدوار بھرتی کرنے کے احکامات

این ٹی ایس کوالیفائیڈ کرنیوالے 350 امیدوار بھرتی کرنے کے احکامات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ تعلیم میں مختلف پوسٹوں کیلئے این ٹی ایس کوالیفائی کرنے والے 350امیدواروں کو بھرتی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز اعجازصابی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر افتخارعلی سمیت350درخواست گذاروں کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 2014ء میں پرائمری سکول ٹیچر ٗ سی ٹی ٗ ڈرائنگ ماسٹروغیرہ کی پوسٹیں مشتہرکیں جس کیلئے درخواست گذاروں نے بھی درخواستیں دیں اوراین ٹی ایس ٹیسٹ کوالیفائی بھی کیاتاہم درخواست گذاروں نے سکل ڈویلپمنٹ کونسل انسٹی ٹیوشن سے تعلیمی اسناد حاصل کی تھیں اوراس بناء درخواست گذاروں کو بھرتی کے عمل سے باہرکردیاگیاتاہم مذکورہ ادارے کے کورس دیگرکورسزکی طرح یکساں ہیں اورادارہ ہذابھی تسلیم شدہ ہے اورقبل ازیں ہائی کورٹ درخواست گذاروں کی رٹ منظورکی تھی تاہم اس کے خلاف محکمے نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی جس پرسپریم کورٹ نے درخواست گذاروں کی حدتک ان کی تعلیمی اسناد قبول کی جائی گی اورمستقبل میں اس ادارے کی سندقابل قبول نہ ہوگی تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجودواضح احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے اورمحکمے کو ان احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی جائے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن منظورکرلی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -