محکمہ پولیس میں تعینات کانسٹیبل کی برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمت پربحال

محکمہ پولیس میں تعینات کانسٹیبل کی برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمت ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواسروس ٹربیونل محکمہ پولیس میں تعینات کانسٹیبل کی برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمت پربحال کردیاکانسٹیبل کی جانب سے غفارمہمندایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی اس موقع پر ٹربیونل کو بتایاگیاکہ محکمہ پولیس میں تعینات کانسٹیبل کمپیوٹرآپریٹر سہیل کے خلاف 3جون2013ء کو چوری کی گاڑیاں برآمد ہونے کا مقدمہ درج ہونے پرملازمت سے برطرف کردیاگیاتھا جبکہ اس حوالے سے جو انکوائری ہوئی ہے اس میں بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے اورصرف ایف آئی آرکی بنیاد پرملازمت سے برطرفی کی گئی جو آئین و قانون کے منافی ہے لہذابرطرفی کالعدم قرار دی جائے ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پراپیل منظورکرلی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -