ملتان کرکٹ سٹیڈیم ،ٹکٹول ،کھانے پینے کے سٹال نایاب ،ضلعی انتظامیہ شائقین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

ملتان کرکٹ سٹیڈیم ،ٹکٹول ،کھانے پینے کے سٹال نایاب ،ضلعی انتظامیہ شائقین کو ...

  

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے گراونڈ آنیوالے شائقین کے لیے ٹکٹوں اور کھانے پینے کے سٹال نایاب ہوگئے شہر میں اعلانات کے باوجود بس سروس نہ چلائی جا سکی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

شہر سے باہر سے آنیوالے شائقین کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے ضلعی انتظامیہ شائقین کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے خودساختہ موٹر سائیکل اور کاراسٹینڈپر شہریوں کو لوٹا جانے لگا اعتراض کرنیوالوں کے ساتھ غیر مہذبانہ رویہ اختیار کرنے کے ساتھ اسٹینڈ کے حصول میں مقامی افسران کو موٹی رقم کی ادائیگی کی دھمکیوں سے تواضع کی جانی لگی ملتان میں جاری ایونٹ کو دیکھنے کے لیے مقامی کے علاوہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف شہروں سے شائقین گراونڈ کا رخ کررہے ہیں پہلی مرتبہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ میں شائقین اپنے ہیروزاور کھیل کو سپورٹ کرنے کے جذبہ کے ساتھ آنیوالوں کو انتہائی سنگین صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے ملتان کے علاوہ کسی بھی شہر میں ٹکٹوں کی فروخت کے لیے انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شائقین اپنے اہل خانہ کے ساتھ بغیرٹکٹ ہی اسٹیڈیم کا رخ کررہے ہیں اسٹیڈیم میں ٹکٹوں کی فروخت کا کوئی کاونٹر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر ٹکٹ شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ڈیوٹی پر موجود اہلکار وں کو ٹکٹ کے مقررہ کردہ نرخوں سے کئی گناہ زائد قیمت اد اکرکے میچز دیکھنے پر مجبورہیں دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے ایونٹ کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اعلانات عملی طور پر نظر نہیں آئے گراونڈ آنے والوں کے لیے کوئی بھی سرکاری سروس نہیں چلائی گئی جس کی وجہ سے گراونڈ آنے والے وہاڑی چوک سے بھاری کرائے ادا کرنے پر مجبور ہیں اسی طرح اپنی سواری پراسٹیڈیم آنیوالے شائقین کو خودساختہ بنائے گئے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈپر مسائل کا سامنا کرناپڑاجہاں پر موجود غیر متعلقہ افراد نے موٹر سائیکل اور کار پارک کرنیوالوں سے اوورچارجنگ کی جاتی رہی جس پر شائقین سراپااحتجاج بنے رہے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی آفیسر مانٹیرنگ پر موجود نہیں تھا شائقین نے ایونٹ کے ملتان میں انعقااد کا خیر مقدم جبکہ انتظامات کو انتہائی ناقص قرار دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -