کراچی بلیوز کے شاہ زیب حسن نے نصف سنچری بنا کر ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں اپنا کیریئر یادگار بنا لیا

کراچی بلیوز کے شاہ زیب حسن نے نصف سنچری بنا کر ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں اپنا ...

  

ملتان (خصوصی رپورٹر) کراچی بلیو ز کے سٹار بلے باز شاہ زیب حسن نے فاٹا کے خلاف نصف سنچری بنا کرملتان سٹیڈیم میں اپنی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

پہلی اننگز کو یادگار بنا دیا ان کا کہنا ہے کہ پرفارمنس پر فوکس ہے نصیب میں ہوگا تو قومی ٹیم کا حصہ بن جاوں گا ، ہرمیچ میں کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کے لئے کچھ کرجاؤں گا یہی وجہ ہے کہ مسلسل سکور ہورہے ہیں وہ ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ان کاکہنا تھا کہ ملتان سٹیڈیم پاکستان کے خوبصورت سٹیڈیم میں سے ایک ہے یہاں کھیل کر مزا آیا ہے اس کی آوٹ فیلڈ تیز ہے اس لئے فاٹا کے خلاف اپنی اننگز کو یادگار بنایا جو یقین میری تمام اچھی اننگز میں سے ایک ہے ، میرا پورا فوکس اس وقت اپنی بیٹنگ پر ہے زیا دہ سے زیادہ سکور کروں ابھی ذہین میں یہ بات نہیں ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی سکواڈ کا حصہ بنوں گا یا نہیں اگر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل ہوا ان کو پرفارمنس اچھی لگی تو یقیناًقومی ٹیم کا حصہ ہو سکتا ہوں ، شاہ زیب کا کہنا تھا کہ ملتان میں بھی راولپنڈی کے طرح شائقین میچ دیکھنے آرہے ہیں ، لیکن ملتان کے شائقین میں جوش وخروش زیادہ ہے امید ہے آنے والے دنوں میں رش میں اضافہ ہوگا۔

کیریئر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -