نائیک محمد اقبال کی قبر پر رینجرز کے چاک و چوبند دستے کی سلامی، فاتحہ خوانی
اوچ شریف ( نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر) اوچ شریف کے نواحی علاقے چک مانک موضع مخدوم پور کے رہائشی نائیک محمد اقبال جو کہ 2 دسمبر سال 2001 میں چناب رینجرز 2 ونگ کے نائیک کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
تھے ۔ جنہوں نے دسمبر 2001 میں کھنوڑ سیکٹر سیالکوٹ بارڈر پر انڈین فورسز کی فائرنگ سے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا انکی قبر پر رینجرز کے چاک و چوبند دستے جسکی قیادت کرنل شہزاد اور ڈی ایس آر محمد رضوان نے کی انہیں سلامی دی انکی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطراپنی حیات جاوداں سے سرفراز ہوا ۔
نائیک اقبال