پنجاب کے 200سے زائد کنٹریکٹرز اورکمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی منظوری

پنجاب کے 200سے زائد کنٹریکٹرز اورکمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی منظوری

  

ملتان (نمائندہ خصوصی )پیپرا پنجاب اتھارٹی نے صوبہ بھر کے 2سو سے زائد کنٹریکٹرز اورکمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی منظوری دے دی 200سے زائد کمپنیوں کے کنٹریکٹرز اور کوائف کی تفصیلا ت تمام دفاعی صوبائی خود مختیار اورنیم خود مختیار اداروں کوفراہم کردیں۔ پیپرا نے بلیک لسٹ ہونے والی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کمپنیوں کو پنجاب سمیت ملک بھر میں کسی بھی کنٹریکٹ کیلئے نااہل قرار دیاہے ۔ بلیک لسٹ کمپنیوں میں زیادہ تعداد فارماسوٹیکل کمپنیوں کی ہے۔ جبکہ شعبہ تعمیرات کے کنٹریکٹر اورفرمز دوسرے نمبر ہیں معلوم ہوا ہے بلیک لسٹ ہونے والے فرمز کے مالکان نے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے جن فرمز کونااہل قراردیاگیا ہے ان میں سے اکثر پنجاب کے باہر سرکاری اداروں میں کام کررہی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -