موسیٰ پاک ٹاؤن انتظامیہ بکر منڈی میں مصروف ‘ شاہین مارکیٹ پلازہ پرمافیا بدستور قابض

موسیٰ پاک ٹاؤن انتظامیہ بکر منڈی میں مصروف ‘ شاہین مارکیٹ پلازہ پرمافیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( خبر نگار)موسی پاک ٹاؤن انتظامیہ عارضی بکر منڈی میں مصروف شاہین مارکیٹ پلازے سے قبضہ واگزار نہ کرایا جا سکا ، ضلعی حکومت نے بھی کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پلازے میں قبضے پرخاموشی اختیار کر لی ہے پلازے پر قبضیکے باعث تاجروں میں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے خصوصی فنڈز سے ٹی ایم او موسی پاک ٹاؤن کی 6کنال 17مرلے اراضی پر پلازہ تعمیر کیا گیا تھا جو کہ شاہین مارکیٹ کے تاجروں کو متبادل جگہ کے طور پر فراہم کیا جاتا تھا پلازے میں 150کے قریب دکانیں تعمیر کی جانی تھیں جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر دوکانیں تعمیر کی جانی تھیں لیکن گذشتہ کئی سالوں سے لاوارث پلازے پر قبضہ مافیا نے قبضہ شروع کردیا ہے۔ تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف و ڈی سی او نادر چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اربوں روپے مالیت کی پلازے پر قبضہ ہونے سے بچایا جائے ٹاؤنز اہلکار قبضہ چھڑانے کے بجائے اپنا حصہ لیکر خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔