مظفر گڑھ، ضلع بھرمیں سرکاری ونجی سطح پر کہیں بھی یوم دفاع کی تقریب منعقد نہ ہوسکی

مظفر گڑھ، ضلع بھرمیں سرکاری ونجی سطح پر کہیں بھی یوم دفاع کی تقریب منعقد نہ ...

  

مظفرگڑھ(نما ئندہ پاکستان )مظفرگڑھ ضلع بھر میں سرکاری ونیم سرکاری اور نجی سطح پر کہیں کسی جگہ یوم دفاع 6ستمبر کے حوالے سے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )کو ئی تقریب منعقد نہیں کی گئی ۔یوم دفاع کا دن پورے پاکستان کی عوام کے لئے ہمارے ملک کے لئے شہید ہو نے والے فوجی جوانوں کی قربانیاں دے کر ملک پاکستان کے دفاع کا دن ہے جیسے پوری دنیا اور پاکستان کی عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتی مگر ضلع مظفرگڑھ میں سرکاری ونیم سرکاری اور نجی سطح پر کہیں کو ئی تقریب کا انعقاد نہ ہو نا ان تمام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اس ہی طرح ضلع بھر میں کسی بھی سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران جو ہمہ وقت محب وطن ہو نے شور وغل کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے بھی اس عظیم فتح و قربانی کے دن کو بھلا کر اپنے ملک سے جھو ٹی محبت کا ثبوت دے کر ضلع کی عوام کو مایوس کر دیا ۔

تقریب عدم انعقاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -