پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش میں رہنماؤں کو پھانسیاں دینے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش میں رہنماؤں کو پھانسیاں دینے ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کے رہنماؤں کو پھانسیاں دینے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’پاکستان سے وفااور محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیاں دی جارہی ہیں جوکہ سراسری جنگی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔اسی سلسلے میں جماعت اسلامی عشرہ احتجاج بھی منارہی ہے۔یہ ایوان1971میں پاکستان سے وفااور محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے قائدین کو متنازعہ کرائمز ٹربیونل کے ذریعے انصاف کاخون کرکے پھانسی دینے پر بنگلہ دیشی حکومت کی شدیدمذمت کرتاہے۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے۔1973کے بھٹو،مجیب اور اندرامعاہدے اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے ذریعے بنگلہ دیش میں ہونے والے مظالم اور عدالتی قتل روکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -