سی پی و کی دوران ڈکیتی قتل ہونیوالے تاجروں کے گھر آمد،لواحقین سے تعزیت،مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

سی پی و کی دوران ڈکیتی قتل ہونیوالے تاجروں کے گھر آمد،لواحقین سے ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان تعزیت کے لئے ٹمبر مارکیٹ میں دورانِ ڈکیتی قتل ہونے والے تاجران (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے اظہارافسوس کیا ، ٹمبر مارکیٹ ملتان میں چند نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر دو تاجروں اعظم اور جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔جس پر قائم مقام سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر رضوان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مجرمان کو پکڑنے کے لئے فوری احکامات جاری کئے ۔ بعدازاں قتل ہونے والے تاجران کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں مجرمان کو جلد از جلد پکڑے جانے کی یقین دہانی کروائی ۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر رضوان نے گفتگو کے دوران کہا کہ مجرم چاہے جتنا بھی چالاک کیوں نہ ہو جائے پولیس اور قانون کے شکنجے سے بچ کر بھاگ نہیں سکتا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -