عید الاضحی کے سلسلہ میں کرائم کی روک تھام کیلئے پکٹس وپولیس پٹرولنگ انتظامات مکمل

عید الاضحی کے سلسلہ میں کرائم کی روک تھام کیلئے پکٹس وپولیس پٹرولنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان ڈاکٹر رضوان نے عید کی آمد کے پیش نظر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے 6ستمبر سے 12ستمبر تک ملتان میں عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں کرائم کی روک تھام کے لیے پکٹس و پولیس پٹرولنگ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر امن (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
امان قائم رکھا جاسکے ان انتظامات کا مقصد کسی بھی قسم کی ناخوشگوارصورتحال کو کنٹرول کرنا ، دہشت گردوں ، تخریب کاروں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ان مقامات کی اوورآل نگرانی ڈویژنل ایس پیز ، متعلقہ ڈی ایس پیز جبکہ ایس ایچ او زبھی نگرانی کریں گے اور ڈیوٹی کو وقتاً فوقتاًچیک کرتے رہیں گے۔ ملتان میں 30مقامات پر پکٹس ، مختلف پولیس تھانوں سے 17موبائلز گشت کریں گی ، 34محافظ سکواڈ موٹر سائیکل پر شہر بھر میں گشت کریں گے جبکہ 03ایلیٹ فورس کی گاڑیاں مسلسل گشت کریں گی ۔ سی پی او ڈاکٹر رضوان کی طرف سے تمام ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ وز کو یہ ہدایت کی گئی کہ وہ خود فیلڈ میں ہونگے اور تمام موبائلز ، پکٹس ، محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس کو چیک کریں گے۔ پٹرولنگ کے دوران مویشی منڈیوں اور بکر منڈیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے ۔ایسے تمام افراد جو کسی بھی قسم کی شرپسندی یا نقص امن کی وجہ بنتے ہیں ان کے خلاف فوری طور پر بلا امتیاز قانونی کاروائی کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گا۔ڈیوٹی پر تعینات ملازمان اپنی شناخت کے لیے محکمانہ کمپیوٹر ائزڈ کارڈ سامنے آویزاں کریں گے۔
پکٹس و پولیس