میپکو کا بوڑھا سسٹم صارفین کیلئے مصیبت‘ ٹرانسفارمر دھماکے‘ جمپر اڑنا معمول

میپکو کا بوڑھا سسٹم صارفین کیلئے مصیبت‘ ٹرانسفارمر دھماکے‘ جمپر اڑنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( سٹاف رپورٹر) میپکو کا ’’بوڑھا ‘‘ سسٹم صارفین کے لئے وبال جان بن گیا‘ٹرانسفارمر دھماکے معمول بن گئے‘روزانہ جگہ جگہ جمپر اڑنے کے باعث بجلی بند ہونے لگی ‘صارفین احتجاج کرکرکے ہلکان ہو گئے ‘ تفصیل کے مطابق میپکو کا ترسیلی سسٹم سالہا سال سے چلا آرہا ہے ‘ سلور کے کنڈکٹر (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
مسائل پیدا کر رہے ہیں‘ کرنٹ گزرنے کے باعث ہیٹ ہوتی ہے تو بھربھرا ہونے پر تار پگھل جاتے ہیں ‘ کئی سال سے لگے بوسیدہ تار تبدیل نہیں کئے گئے ‘اوورلوڈنگ اور لوزنگ کے باعث مسائل پیش آتے ہیں‘ ٹرانسفارمرز کو ڈی فیوز سیٹ لگانے چاہئیں لیکن سسٹم میں ایسا کچھ نہیں ہے ‘ٹرانسفارمر سے پہلے اور بعد میں سیفٹی بریکر لگانے چاہئیں ‘دنیا میں ہر جگہ ایل ٹی اور ایچ ٹی سائیڈوں پر سیفٹی سرکٹ بریکر ہوتے ہیں‘اگر فالٹ آئے تو بریکر ٹرپ ہوجاتے ہیں اور ٹرانسفارمر بچ جاتے ہیں اور اگر ٹرانسفارمر میں فالٹ آئے تو پیچھے ایچ ٹی اور 11کے وی لائن بچ جاتی ہیں ‘ایل ٹی سائیڈ پر پروٹیکشن نہیں ہے‘صورتحال یہ ہے کہ بارش آجائے تو میٹر جل جاتے ہیں‘ ایل ٹی سائیڈ پر فالٹ آنے پر فیوز اڑ جاتے ہیں اور ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں‘ ٹرانسفارمر جلنے کی زیادہ تر وجہ یہی ہے‘ بریکر سسٹم 60ہزار روپے کا آتا ہے‘محکمہ 60ہزار روپے خرچ نہیں کرتا اورٹرانسفارمر جلنے پر لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کر لیتا ہے‘اس وقت ایل ٹی سائیڈ پر پروٹیکشن نہیں ہے جس کے باعث مسائل درپیش ہیں‘ صورتحال ہے کہ ذرا سی بارش آجائے تو فیڈر بند ہوجاتے ہیں ‘ ٹرانسفارمرز اور میٹرز جل جاتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو بجلی کی بحالی میں شدید مشکلات اور پریشانی درپیش ہوتی ہے‘20سال قبل ایل ٹی سائیڈ پر پروٹیکشن تھی ‘ بریکر گارڈی (Gardi)ٹرانسفارمرز میں فالٹ آنے یا اوورلوڈ ہونے پر ٹرپ کر جاتا تھا ‘صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو کا بوسیدہ سسٹم تبدیل کیا جائے ۔
کوڑا سسٹم