چیف ایگزیکٹو ریلوے نے کانٹے والوں کی سلیکشن کیخلاف انکوائری کمیٹی بنادی

چیف ایگزیکٹو ریلوے نے کانٹے والوں کی سلیکشن کیخلاف انکوائری کمیٹی بنادی

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) بلا آخر چیف ایگزیکٹو آفیسرریلوے کو ملتان ڈویثرن(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کی عوام پر ترس آگیا اور کانٹے والوں کی سلیکشن کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کر دی اگر میری محکمانہ سلیکشن میں کی گئی کرپشن کے خلاف چیف ایگزیکٹو کو ارسال کردہ درخواست پرکاروائی عمل میں لائی جاتی جس کو ڈویثرن اور ویجیلنس کی انکوائری درست قرار دیا تھا اور ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جاتا تو جو لوگ محکمانہ ترقیوں میں کرپشن میں ملوث تھے ان کو ہی اوپن سلیکشن کا اختیارنہ دیا جاتا جس کی وجہ ہے کہ جو لوگ ملازمین کے ساتھ کوپشن سے نہیں کتراتے وہ لوگ پرائیویٹ امیدواروں کو کیسے معافی دے سکتے ہیں۔ یہ بات مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرتی میں مستقل ڈی ٹی او اور ڈی ایس کے آنے کا انتظار کرنا گوارہ نہ کرنا اور جلد بازی میں سارے معاملہ نمٹانہ تما م شکوک و شبہات کو درست ثابت کرنے کے لیے کافی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -