محتسب میں وفاقی اداروں کیخلاف شکایات فوری ازالہ کیلئے نیا کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف

محتسب میں وفاقی اداروں کیخلاف شکایات فوری ازالہ کیلئے نیا کمپیوٹرائزڈ سسٹم ...

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)وفاقی محتسب نے ملک بھر میں شہریوں کی جانب سے وفاقی اداروں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے جلد از جلد ازالے کے لئے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کرادیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے وفاقی اداروں کو مذکورہ سسٹم کے ساتھ لنک کیا جائے گا ، وفاقی محتسب کو موصول ہونے والی شکایات بلاتاخیر متعلقہ ادارہ سسٹم پر دیکھ کر ان کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے اور 15 دن کے اندر اندر موصول ہونے والی شکایت کا ازالہ نہ کرنے پر متعلقہ اداروں کے سربراہان کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں وفاقی محتسب کی جانب سے ملک بھر کی تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے لئے جلد از جلد فوکل پرسن اور افسر شکایات تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

محتسب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -