دھرنا سیاست نے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی،طاہر اقبال

دھرنا سیاست نے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی،طاہر اقبال

  

گڑھا موڑ (نمائندہ پاکستان )گڑھاموڑ کے نواحی علاقہ چک نمبر88ڈبلیو بی کی فاروق کالونی میں بجلی کا افتتاح کر نے کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ایم این اے چوہدری طاہر اقبال اور نعیم خان بھابھہ نے لائٹ جلا کر بجلی کا افتتاح کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال نے خطاب (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام اب شعور ہوچکے ہیں دھر نے اور احتجاجی سیاست کومسترد کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کر نے والوں کا ساتھ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی حکو مت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دھر نوں کی سیاست نے ملکی ترقی میں بہت رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی ہماری حکومت نے حوصلہ نہیں ہارا اور ملک ترقی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں دھرنا سیاست میں سب اپنے اپنے مقصد کے لیے لگے ہوئے ہیں مخالف سیاسی جماعتوں کو ملک کی خوشحالی اور ترقی کی کوئی فکر نہیں ہے ۔چوہدری طاہر اقبال نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم ہے کہ سال2018تک ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن پاکستان کی طرف لیکر آجائیں گے۔ایم پی اے نعیم خان بھابھہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہر گاؤں اور شہر میں عوام کے مسائل کو بلاتفریق ترجہی بنیادوں پر حل کروا رہے ہیں ۔ اس موقع پر چوہدری عبدالمجید ، حنیف گجر ، حاجی سیف الراحمن چوہدری ، ڈاکٹر اشفاق ، رانا ذوالفقار ، عبدالغفور گجر ، چوہدری محمد شریف بھٹے والا ، ماسٹر عبدالراحمن ، حافظ عزیز الراحمن ، رانا ندیم ، چوہدری اشرف نعیم ،ماسٹر سجاد آرائیں ، چوہدری تنویر ، چوہدری ادریس ، محمد اصغر کلیار ،بابا جاوید نمبرداربھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -