حلقہ پی پی232سے مسلم لیگ ن کے یوسف کسیلیہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

حلقہ پی پی232سے مسلم لیگ ن کے یوسف کسیلیہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

  

بورے والا،گگومنڈی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی پی232وہاڑیIگگومنڈی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے یادرہے کہ 31اگست کوہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ نے 51556ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کی مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی ناکام امیدوار عائشہ نذیرجٹ نے50381ووٹ حاصل کئے تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -