ضمنی انتخابات میں کامیابی حکومتی پالیسیوں اور کارکنوں کے محنت کا ثمر ہے،چوہدری یوسف کسیلیہ

ضمنی انتخابات میں کامیابی حکومتی پالیسیوں اور کارکنوں کے محنت کا ثمر ...

  

میلسی(نامہ نگار) ضمنی انتخابات میں کامیابی حکومتی پالیسیوں اور کارکنان کی محنت کا ثمر ہے۔ فوج کی نگرانی میں انتخاب ہوا مگر پھر بھی تحریک انصاف نے اپنی دھاندلی کی روایت کو دو (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

ہرانا مذاق ہے۔ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی ترجمان چوہدری غیور اسلم ، ممتاز احمد عاربی اوروقار احمد ملتانی کے مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 232کی غیور عوام نیضمنی انتخاب میں پیسے کے مقابلے عوامی خدمت کو ووٹ دیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اب جھو ٹے واویلا سے خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر باشعو ر عوام ان سے آگاہ ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -