صوبہ بھر میں نرسنگ کورس کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

صوبہ بھر میں نرسنگ کورس کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

  

رحیم یارخان(بیورونیوز) محکمہ صحت کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کے نرسنگ سکولوں میں تین سالہ نرسنگ کورس سیشن(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

2016-19 میں داخلے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ داخلے کی خواہشمند خواتین امیدواروں کے لئے ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 50فیصد جبکہ میٹرک کے سائنس مضامین میں 55 فیصد نمبرز کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اسی طرح نرسنگ کورس میں داخلے کی خواہشمند امیدوارغیرشادی شدہ خواتین کے لئے عمر کی بالائی حد 25 سال جبکہ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین امیدواروں کے لئے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے ۔ کورس میں داخلے کی خواہشمند خواتین 30 ستمبر 2016 ء تک اپنے متعلقہ سکول آف نرسنگ اور مڈوائف میں درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔ کورس کے دوران حکومت کی جانب سے منظورشدہ مراعات بھی مہیا کی جائیں گی۔

نرسنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -