میٹروبس پراجیکٹ ،ایم ڈی اے افسران و اہلکار آڈٹ اعتراضات سے بچنے کیلئے سرگرم

میٹروبس پراجیکٹ ،ایم ڈی اے افسران و اہلکار آڈٹ اعتراضات سے بچنے کیلئے سرگرم

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں نے میٹروبس پروجیکٹ کے آڈٹ اعتراضات سے نمٹنے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کیلئے تیاریاں شروع کردیں اس سلسلے میں ڈی ایم ڈی اے کے احکامات پر ایم ڈی اے کے افسران اور اہلکاروں کے ایک گروپ نے گزشتہ دنوں لاہور اور راولپنڈی ڈیلپمنٹ اتھارٹیز کے دفاتر کا دورہ کیا اور ان سے آڈٹ کے دوران سامنے آنے والے اعتراضات کے جوابات کی تیاری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔معلوم ہوا ہے ایم ڈی اے کی میٹرو انتظامیہ اس خوف میں مبتلا ہے کہ پوسٹ آڈٹ کی صورت میں اربوں روپے مالیت کے اس پروجیکٹ میں کوئی میگا سکینڈل سامنے آسکتا ہے۔جس کی وجہ سے ایم ڈی اے کا شعبہ فنانس اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔پوسٹ آڈٹ کا سامنا کرنے کیلئے یہ پالیسی تیار کی گئی کہ راولپنڈی اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے میٹرو بس پروجیکٹ کے ریکارڈ،پوسٹ آڈٹ کے اعتراضات اور انکے جوابات کی روشنی میں ایم ڈی اے کے افسران اور عملہ کی تیاری کرائی جائے۔اس پالیسی کے تحت ایم ڈی اے کے افسران اور اہل کاروں نے راولپنڈی اور لاہور میں میٹروبس پروجیکٹ پر تعینات افسران اور اہل کاروں سے تبادلہ خیال کیا اور تربیت حاصل کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -