ٹریفک حادثات میں معلم ،معلمہ سمیت 6افراد جاں بحق ،4زخمی

ٹریفک حادثات میں معلم ،معلمہ سمیت 6افراد جاں بحق ،4زخمی

  

وہاڑی ‘ کوٹ ادو ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ ٹبہ سلطان پور ‘ دنیا پور ‘ رحیم یار خان ‘ صادق آباد ( نمائندگان ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں نجی سکول ٹیچر سمیت 6 افراد جاں بحق ‘ 4 زخمی ہوگئے ‘ کرنٹ لگنے

(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

سے ایک سالہ بچی چل بسی ۔ اس سلسلے میں وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق موٹر سائیکل سوار جاں بحق، تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد اکرم شہر کی طرف جا رہا تھا کہ تیزرفتار بس نے کچل دیا جس پر شدید زخمی ہو گیا مگر راستے میں دم ٹو ڑ گیا پو لیس نے کا رروائی شروع کردی ہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ چاوند والی قصبہ گجرات کے رہائشی رمضان بھٹہ کی جواں سالہ بیٹی انیلہ رمضان جوکہ سپر ڈان سکول گجرات میں پڑھاتی تھی گزشتہ روز اپنے بھائی شیراز کے ساتھ موٹر سائیکل نمبری9480ایم ایچ کے پر سکول جا رہی تھی راستہ میں عقب سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نمبری109ایکس اے نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے اور ٹینکر کی مشین کا پچھلا ٹائر انیلہ رمضان کو روند تا ہوا گزر گیا،جس سے انیلہ رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ شیراز شدید زخمی ہوگیا پولیس محمود کوٹ نے انیلہ رمضان کے والد رمضان بھٹہ کی مدعیت میں نامعلوم آئل ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی چک 136دس آر کا رہائشی حافظ قر آن محمد ارشدجوکہ چک 166ڈبلیو بی نزد چوک میتلا کے مدرسہ میں معلم تھا صبح سویرے مدرسہ میں پڑھانے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹھٹھہ صادق آباد پل 14روڈ پر پیر لعل دین سرکارکے دربار کے سامنے سائیکل سوار نامعلوم شخص سے ٹکرا گیا،جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار حافظ ارشد سر میں شدید چوٹ کے باعث زخمی ہوگیا،جس کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان لیجایا گیا مگر نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈمیں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جبکہ سائیکل سوار زخمی کو ٹی ایچ کیوہسپتال جہانیاں منتقل کردیا گیا،جاں بحق حافظ ارشد کی اچانک موت کی خبر سن کر اہل خانہ پر سکتہ طاری ہوگیا،میت گھر پہنچنے پر کہرا م برپا ہوگیا، مرحوم کی نمازجنازہ اس کے بڑے بھائی ملک شوکت علی کی کویت سے آج صبح واپسی کے پیش نظرآج چک 136دس آر کی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی،مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور 6ماہ کی ایک بیٹی شامل ہے۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وارڈ نمبر2کے رہائشی محمد رضوان خان کی ایک سالہ بچی ایمان فاطمہ اپنے گھر صحن میں رات کے وقت کھیل رہی تھی کہ آچانک زمین پر پڑے پنکھے میں شاٹ ہو نے کے باعث گرنٹ آگیا جیسے ہی کھیلتے ہوئے بچی ایمان فاطمہ نے پنکھے کو ہاتھ لگایا تو گرنٹ لگ گیا والدین نے فوری طور پر پنکھے کا بجلی سے رابطہ ختم کیا اور فوری طور پر بچی ایمان فاطمہ کو بہوشی کی حالت میں پرائیویٹ ہسپتال لیجایا گیا لیکن ایما ن فاطمہ جان بر نہ ہوسکی اور جابحق ہو گئی بچی کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ ٹبہ سلطان پورمیں ادا کی گئی اور نماز جنازہ کی اداگئی کے بعد بچی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 368 ڈبلیو بی کا رہائشی محمد اختر کھوکھر گزشتہ روز اپنے دو بچوں کے ہمراہ اپنی کار پر سوار 369 ڈبلیو بی سے اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا کہ 369 موڑ پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار سوار اور اس کے کم سن بچے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل کرایا گیا جہاں محمد اختر جاں بحق ہوگیا ۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق پہلا حادثہ قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب میر پور ماتھیلو کا ر ہائشی حساس ادارے کا ملازم سنجر پور کے علاقہ میں رہائش پذیر اپنی ہمشیرہ کے گھر چھٹیاں گزارنے آیا ہوا تھا گزشتہ روز موٹرسائیکل پر عید کی شاپنگ کرنے کے بعد واپس سنجر پور جارہاتھا کہ بے قابو ٹرالر نے حساس ادارے کے35سالہ ملازم اربیل احمد کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر موقع پر چھوڑکر فرارہوگیا حادثے کی اطلاع کے باوجود پولیس وموٹروے پولیس کے اہلکار کئی گھنٹے بعد موقع پر پہنچے جبکہ دوسرا حادثہ سہجہ کے نزدیک موٹرسائیکلوں کے تصادم کی صور ت میں پیش آیا جہاں موضع جام پور بستی رحمت علی کارہائشی40سالہ احمد دین اپنے ساتھی عبدالستار کے ہمراہ قربانی کا بکرا خرید کرنے جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں احمددین اور عبدالستار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے40سالہ احمد دین دم توڑگیا جبکہ زخمی ہونے والے عبدالستار کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -