حیدر آباد، ملتان میں پولیس مقابلے،3ڈاکو ہلاک

حیدر آباد، ملتان میں پولیس مقابلے،3ڈاکو ہلاک
حیدر آباد، ملتان میں پولیس مقابلے،3ڈاکو ہلاک

  

حیدر آباد، ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر آباد اور ملتان میں الگ الگ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ حیدر آباد میں پولیس کے مطابق ستار شاہ قبرستان کے قریب ڈاکوو¿ں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے نتیجے میں سنگین مقدمات میں ملوث دو ڈاکو مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ ،موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمدہوئی ہے۔ادھر ملتان میں شجاع آباد کے علاقے میں بھی پولیس اور ڈاکوو¿ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اشہتاری آصف وینس مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا آصف وینس کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -اہم خبریں -