کراچی،پارکنگ پر جھگڑا،فائرنگ ، قربانی کا جانور خریدنے آیا شہری جاں بحق

کراچی،پارکنگ پر جھگڑا،فائرنگ ، قربانی کا جانور خریدنے آیا شہری جاں بحق
کراچی،پارکنگ پر جھگڑا،فائرنگ ، قربانی کا جانور خریدنے آیا شہری جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں پارکنگ کے جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وجاہت نامی شہری قربانی کا جانور خریدنے آیا تھا کہ پارکنگ کے دوران جھگڑا ہوگیا، پھر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے وجاہت شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مقتول ایک فضائی کمپنی میں انجینئر تھا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

وجاہت کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو پارکنگ انتظامیہ نے قتل کیا، پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹارٹم کے کیلئے بھجوادی ہے۔ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -