ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی۔۔۔ پاکستانی شہری پہلے امریکی مسلم فیڈرل جج نامزد

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی۔۔۔ پاکستانی شہری پہلے امریکی مسلم فیڈرل ...
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی۔۔۔ پاکستانی شہری پہلے امریکی مسلم فیڈرل جج نامزد

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامانے پاکستانی نژاد امریکی شہری عابد قریشی کو پہلا مسلم فیڈرل جج نامزد کیا ہے،نامزدگی توثیق کے لئے سینیٹ کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق عابد قریشی کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اس عہدے کے لئے نامزد ہونے والے پہلے پاکستانی شہری ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے نامزدگی کے بعد سمری توثیق کے لئے امریکی سینیٹ کو بھجوادی گئی ہے۔منظوری کی صورت میں عابد قریشی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں جج ہونگے۔

مزید :

بین الاقوامی -